ینگون (آئی این پی) ایسکارٹ ٹاسک گروپ کے تین جنگی جہازوں ۔ چانگ چن ، جنگ جو اور چائو ہو پر مشتمل چینی بحری بیڑا جمعرات کی صبح ینگون کے قصبہ تھان لائن میں میانمر انٹرنیشنل ٹرمینلز تھیلاوا (ایم آئی ٹی ٹی ) پر لنگر انداز ہوا ، ملائیشیا کے پی نانگ سے اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے چینی عوامی سپاہ آزادی (پی ایل اے ) بحری بیڑا دوستانہ دورے پر میانمر میں چار روز قیام کرے گا ،
علاوہ بندرگاہ کے ٹرمینل پر چینی بحری بیڑے کا استقبال کرنیوالوں میں چینی سفارتخا نے کے ناظم الامور چین چین اور میانمر بحریہ ڈاکیارڈ ہیڈ کوآرٹر کے سربراہ ایڈمرل مائنٹ او اور دیگر بحری حکام ، چینی سفارتخانے کے اہلکار ، سرمایہ کار اور طلباء کے علاوہ میانمر ۔ چین کمیونٹی کے نمائندے شامل تھے ۔چینی بحری بیڑے کے کمانڈر شین ہائو نے استقبالہ تقریب کے بعد پریس کو بتایاکہ چینی بحری بیڑے کے میانمر کے دورے کا مقصد تبادلے ، باہمی اعتماد اور دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان روایتی دوستی میں اضافہ کرنا ہے۔