اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چمن میں باب دوستی پر پاک افغان ون سٹار بارڈر فلیگ میٹنگ،افغانستان کا کلی جہانگیر اور کلی لقمان سے پاک فوج کے انخلا کا مطالبہ، پاکستان نے افغان مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق باب دوستی چمن پر پاک افغان ون سٹاف بارڈر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں افغان وفد کی قیادت افغان بارڈر پولیس کے سابق بریگیڈئیر نے کرتے ہوئے
سرحدی گائوں کلی جہانگیر اور کلی لقمان سے پاک فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے ڈی آئی جی ایف سی بلوچستان نے نمائندگی کرتے ہوئے افغان مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج بین الاقوامی سرحد کے ساتھ پاکستانی علاقے میں تعینات ہیں اوریہیں تعینات رہیں گے۔ فلیگ میٹنگ میں پاکستان میں مردم شماری تک سیز فائر برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔