برلن(این این آئی) جرمن پراسیکیوٹرز نے ایک 28 سالہ پاکستانی شخص پر دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے کا الزام عائد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ محمد آفاق نامی شخص (جن کا پورا نام پرائیویسی قوانین کی وجہ سے منظرعام پر نہیں لایا گیا) کو جرمنی کے وفاقی پراسیکیوٹرز نے لشکرطیبہ سے روابط اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے خلاف جنگ کے الزامات پر ملزم قرار دیا۔وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر کے
مطابق آفاق نامی پاکستانی شخص نے کشمیر میں بھارتی قبضے کے خلاف جنگ کے دوران 2008 میں دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی۔ملزم پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے پہلے پاکستان میں رائفلز اور راکٹ لانچر سمیت مختلف ہتھیاروں کے استعمال کی تربیت حاصل کی جس کے بعد وہ نئے آنے والے افراد کو تربیت فراہم کرنے لگا۔