نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی معاشی ترقی کاڈنکادنیابھرمیں بج رہاہے اوراس کی وجہ چینی سرمایہ کاری ہے ۔دنیابھرمیں چینی شہری سرمایہ کاری کےلئے جارہے ہیں جس کے پیش نظران کوامریکہ اوریورپی ممالک میں بھی رہائش ودیگرسہولیات کی فراہمی کےلئے گولڈن ویزوں کااجراکردیاگیاہے ۔گزشتہ دس سال میں دنیابھرمیں رہائش اختیارکرنے کےلئے ایک لاکھ سے زائد چینی باشندوں نے 24ارب ڈالرزسے زائد رقم خرچ کی
سرکاری خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سال میں دنیابھرمیں رہائش اختیارکرنے کےلئے ایک لاکھ سے زائد چینی باشندوں نے 24ارب ڈالرزسے زائد رقم خرچ کی اوراس میں سے 40ہزارچینی باشندوں کوگولڈن ویزوں کااجراکیاگیااوران ویزوں پرچینی شہریوں کے 7ارب اور70کروڑڈالرزخرچ ہوئے ۔ تاہم ابھی بہت سے چینی شہری اپنے ملک میں انجوائے کرنے کے بجائے امریکا اور یورپ میں انجوائے کرنا چاہتے ہیں