جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کام کرنیوالوں کیلئے اب تک کی سب سے بُری خبر،پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکی ملازمین فارغ

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت سول سروسز نے تمام سرکاری اداروں کو حکم دیا ہے کہ 3 سال کے اندر اندر تمام غیر ملکیوں کو نوکری سے فارغ کردیا جائے۔ سعودی حکومت کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا، جبکہ گزشتہ برس سے سعودی عرب کی تیل کی کمائی میں نمایاں کمی واقع ہوئی، کیوں کہ سعودی عرب کی کمائی کا زیادہ تر انحصار تیل کی پیداوار پر ہے۔

سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت ایک ایسے منصوبے کا اعلان بھی کر رکھا ہے، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔اس منصوبے کے تحت سعودی حکومت تیل کی کمائی کے بغیر چھوٹے، بڑے اور درمیانے درجے کی مختلف سرمایہ کاری اور کاروبار کے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔سعودی گزٹ نے اپنی خبر میں بتایا کہ سول سروسز کے ڈپٹی وزیر عبداللہ ال میلفی نے تمام متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ 2020 کے بعد کوئی بھی غیر ملکی نوکری پر نہ ہو۔ڈپٹی وزیر کی صدارت میں دارالحکومت ریاض میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ برس کے اختتام تک ملک بھر میں 70 ہزار غیر ملکی افراد نوکری کر رہے تھے۔اجلاس میں عبداللہ ال میلفی نے واضح طور پر کہا کہ سعودی بادشاہت وژن 2030 کے تحت مکمل طور پر تمام سرکاری نوکریاں قومی اور مقامی افراد کو دینا چاہتی ہے۔اخبار کے مطابق اجلاس کا ایجنڈا مقامی افراد کو نوکریاں دینے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنا تھا، جس میں ڈپٹی وزیر نے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو 2020 تک غیرملکیوں کو نکالنے کا حکم دیا۔اس اجلاس میں سعودی عرب کے مختلف سرکاری اداروں، وزارتوں، ہسپتالوں اور یونیورسٹیز میں خدمات سر انجام دینے والے اعلیٰ عہدوں پر فائز غیر ملکی بھی شریک ہیں۔

اجلاس میں حکومت کو ’نیشنلائیزیشن‘ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اس سے پہلے سعودی گزٹ نے رواں برس فروری میں اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی حکومت نے نومبر 2016 سے اب تک 39 ہزار پاکستانیوں کو بے دخل کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…