جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم اسلامی ملک میں ہم جنس پرست مرد جوڑے کو بڑی سزاسنادی گئی

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (آئی این پی)انڈونیشیا کی ایک شرعی عدالت نے دو ہم جنس پرست مردوں کو سرعام لاٹھیوں سے مارنے کی سزا سنادی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کو صوبہ آچہ کی عدالت نے 20 اور 23 سال کے ان نوجوانوں کو آپس میں جنسی تعلقات رکھنے کے پاداش میں 85 ڈنڈے مارنے کا حکم دیا۔جب یہ فیصلہ سنایا گیا تو عدالت میں موجود دونوں ‘مجرموں’ میں سے ایک نے روتے ہوئے سزا میں نرمی کی درخواست بھی کی۔

چیف پراسیکیوٹر گلمائنی کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کی سزاں پر عملدرآمد آئندہ ہفتے ماہ رمضان سے قبل ہی کیا جائے گا۔انڈونیشیا دنیا کا سب سے زیادہ مسلمان آبادی والا ملک ہے اور یہاں ہم جنس پرستی ایک قابل سزا جرم ہے۔اس جوڑے کو مارچ کے اواخر میں ریاست کے مرکزی شہر بندا آچہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ علاقے میں ایسی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ایک گروپ نے ان نوجوانوں کے کمرے پر دھاوا بولا جہاں انھیں مبینہ طور پر قابل اعتراض حالت میں دیکھا گیا۔اس واقعے کی موبائل فون سے بنی ہوئی ایک وڈیو بھی انٹرنیٹ پر گردش کرتی رہی جس میں ایک نوجوان عریاں تھا جب کہ دوسرا کمرے میں گھس آنے والوں کو باہر دھکیل رہا تھا۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے ان نوجوانوں سے روا رکھے جانے والے سلوک کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ ماہ ہی ہیومن رائٹس واچ نے کہا تھا کہ سر عام کوڑے یا لاٹھیاں مارنے کی سزا بین الاقوامی قوانین کے مطابق تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔فیصلہ سناتے ہوئے جج خیرالجمال کا کہنا تھا کہ “قانونی طور پر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ یہ نوجوان غیر فطری جنسی تعلق رکھتے ہیں۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے ان نوجوانوں سے روا رکھے جانے والے سلوک کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔گزشتہ ماہ ہی ہیومن رائٹس واچ نے کہا تھا کہ سر عام کوڑے یا لاٹھیاں مارنے کی سزا بین الاقوامی قوانین کے مطابق تشدد کے زمرے میں آتا ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…