جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان ،سرکاری ٹی وی اسٹیشن پرحملہ، بڑا نقصان ہوگیا

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد میں سرکاری ٹی وی اسٹیشن پرداعش کے حملے میں 2پولیس افسروں اور ٹی وی کے 4ملازمین سمیت 10افراد ہلاک اور 18زخمی ہوگئے،2خودکش حملہ آوروں نے خودکو اڑالیا جبکہ 2جوابی کاروائی میں مارے گئے ،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ دھماکہ کرنے کے بعد حملہ آوراندر گھس گئے اور فائرنگ کردی ۔

بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں دہشتگردوں نے سرکاری ریڈیو ٹی وی اسٹیشن ’’آر ٹی اے‘‘پر حملہ کردیا دھماکہ کرنے کے بعد حملہ آوراندر گھس گئے اور فائرنگ کردی ۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ٹی وی اسٹیشن اور اس سے متصل علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2خودکش حملہ آوروں سمیت4 دہشت گرد ٹی وی اسٹیشن کی عمارت میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جب کہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران 2 دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ ٹی وی اسٹیشن کے سربراہ سمیت کم از 12 ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔صوبائی ہسپتال کے ترجمان انعام اللہ میاں خیل نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ٹی وی کے 4ملازمین اور 2پولیس افسران بھی شامل ہیں جبکہ 18افراد زخمی ہوئے ہیں۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ جوابی کاروائی میں 4حملہ آوروں کو مارگرایا گیا۔سرکاری ٹی وی کی عمارت کے قریب گورنر کمپاؤنڈ اور ایک پولیس اسٹیشن بھی واقع ہے ۔ دوسری جانب حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔ ننگرہار میں شدت پسند تنظیم داعش سرگرم ہے اور جلال آباد اس کا دارالحکومت ہے جہاں یہ ٹی وی اسٹیشن واقع ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…