نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست راجھستان میں 6افراد کوایٹمی مواد سمگل کرنے کے الزام میں پولیس اوراینٹی ٹیرسٹ سکواڈنے گرفتارکرلیاگیاجبکہ یہ گرفتاریاں جنوری 2017کے آخرمیں عمل میں لائی گئیں ۔بھارتی اخبارانڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق خفیہ اطلاعات پریہ کارروائی عمل میں لائی گئی ،گرفتارافراد سے 31ٹن بیرل ایٹمی مواد برآمد کیاگیااوربھارتی حکام کے مطابق یہ ایٹمی مواد ’’بریلیم ‘‘کہلاتاہے جوکہ ایٹمی مواد کے طورپراستعمال کیاجاتاہے ۔
انہوں نے الزام لگایاکہ مواد راجھستان سے چین لے جایاجاناتھالیکن بروقت کارروائی کرکے یہ مواد سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔حکام کے مطابق ’’بریلیم ‘‘ کااستعمال ایٹمی پاورپلانٹس ،خلائی تحقیق اورسکینگ کے آلات میں بھی استعما ل ہوتاہے ۔تاہم بھارتی حکام نے باضابط طورپراس کی تصدیق نہیں کی ہے اورکہاہے کہ ایسے مواد کی برآمدگی سے بھارت کے ایٹمی پروگرام کوکوئی خطرہ نہیں ہے ۔بھارتی حکام کاکہناہے کہ اس طرح کی سمگلنگ میں عالمی اداروں کی ہدایات پرعمل کیاجارہاہے ۔