اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

دنیا کی پانچویں بڑی طاقت،پاکستان ایٹمی قوت میں بہت آگے نکل گیا،امریکی تھنک ٹینک کے انکشافات

datetime 17  مئی‬‮  2017 |

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی تھینک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 2025ء تک دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا۔ امریکی تھنک ٹینک کی طرف سے ”پاکستانی نیوکلیئر فورسز 2015ء “ کے نام سے جاری رپورٹ میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے امریکی ماہرین کہا ہے کہ پاکستان میں ایٹمی مواد لے جانے کی صلاحیت کے حامل 6 اقسام کے بیلسٹک میزائل پہلے ہی موجود ہیں۔

شارٹ رینج شاہین 1A اور درمیانی درجے تک مار کرنے والا شاہین تھری میزائل تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان دو نئے کروز میزائل بھی تیار کر رہا ہے جن میں حتف VII گراؤنڈ لانچڈ بابر، حتف VIII ائیر لانچ راد شامل ہیں۔ پاکستان ابتدائی طور پر کچھ ایسے ایٹمی ہتھیار بھی تیار کر رہا ہے جن کو آبدوز پر نصب کیا جا سکے گا۔رپورٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2025ء تک پاکستان وار ہیڈز کی تعداد 113 سے بڑھ کر 250 تک ہو جائے گی جس کے بعد امریکا، روس، چین اور فرانس کے بعد پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی جوہری طاقت بن جائے گا۔ امریکی ماہرین نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے محفوظ اور سیکیورٹی نظام بھی فعال ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت کا سیکیورٹی نظام پاکستان سے بہتر نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان نے محدود اثرات والے جوہری ہتھیار تیار کر لئے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہمارا جوہری پروگرام صرف ایک رخی ہے تا کہ بھارت کو جارحیت سے قبل ہی روکا جائے۔ اس کا مقصد جنگ کو شروع کرنا نہیں بلکہ اپنا تحفظ کرنا ہے۔امریکی ماہرین نے پاکستان کی دفاع صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نیوکلیئر ہتھیاروں کا سیکیورٹی سسٹم بھارت کی نسبت زیادہ فعال ہے۔ پاکستان 2025ء تک دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی قوت بن جائیگا۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…