جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سان فرانسسکو سے140سال پرانی لاش برآمد

datetime 17  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سان فرانسسکو کے علاقے سانتا کروز میں ایک گھر کے گیراج سے تعمیراتی کام کے دوران ایک 2 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی جسے 140 سال قبل نہایت مہارت سے محفوظ کیا گیا تھا۔

یہ لاش گزشتہ برس مئی میں برآمد کی گئی تھی  اب اس پر طویل تحقیق اور سائنسی تجزیوں کے بعد ماہرین نے معلوم کرلیا کہ یہ لاش 2 سالہ ایڈتھ ہاورڈ کک کی ہے جو 13 اکتوبر 1876 میں وفات پا گئی تھی۔اس لاش کو شناخت کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے 30 ہزار تدفینوں اور اموات کا ریکارڈ چیک کیا۔ماہرین نے شناخت کے لیے کئی افراد کے ڈی این اے کا ٹیسٹ بھی کیا جن کا ممکنہ طور پر اس لاش سے کوئی تعلق ہوسکتا تھا۔بالاآخر ماہرین اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے ایک شخص کا ڈی این اے لاش کے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔ طویل تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ جس مقام سے بچی کی لاش دریافت ہوئی، وہ مقام 1800 میں ایک قبرستان کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ایڈتھ کو بھی 140 سال قبل اس کی موت کے بعد یہیں پر اس جگہ دفن کیا گیا تھا جہاں اس کے خاندان کے دیگر افراد بھی دفن تھےتاہم 1900 کے اوائل میں ان تمام مدفون اجسام کو یہاں سے نکال کر دوسرے قبرستان میں منتقل کردیا گیا تھا۔ ایڈتھ کی لاش ایک ہوا بند دھاتی تابوت میں رکھی گئی تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کم سن بچی کی دوبارہ سے آخری رسومات ادا کی جائیں گی اور اسے پھر سے دفن کر دیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…