دنئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستان میں پھانسی کی سزا پانے والے اپنے ایجنٹ کلبھوشن یادیوکوبچانے کےلئے آخری حربے کے طورپر عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کیاہے جس کےلئے بھارتی وزارت خارجہ نے بھارت کے ایک مہنگے ترین وکیل کی خدمات حاصل کی ہیں ،بھارت کےاس مہنگے ترین وکیل ہریش سالو نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کا مقدمہ لڑنے کی فیس صرف ایک بھارتی روپے لی ہے ۔
بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج نے ٹوئیٹرپراپنے ایک پیغام میں بتایاکہ کلبھوشن یادیوکاعالمی عدالت میں مقدمہ لڑنے کی فیس ہریش سالونے صرف ایک روپے فیس چارج کی ہے ۔بھارت کی ایک ویب سائیٹ کے مطابق ہریش سالوبھارت کے مہنگے ترین وکیل ہیں اوران کاشماربھارت کے بڑے وکلامیں ہوتاہے ان کی فیس صرف ایک پیشی پر6سے 15لاکھ ہے اورایک دن کی فیس 60لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ہریش کاخاندان کئی پشتوں سے وکالت کے پیشے سے وابستہ ہے