جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

کویت کے شاہی خاندان کے تین اہم ترین افراد نے جب توہین عدالت کی تو عدالت نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویتسٹی (آئی این پی )کویت میں توہین عدالت کے جرم میں شاہی خاندان کے 3 اہم افراد سمیت 5 لوگوں کو 5 سال قید جبکہ ایک شہری کو10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔خلیجی میڈیا کے مطابق کویت کی عدالت عظمی نے خفیہ ادارے کے سربراہ شیخ اتہبی الفہد الصباح (جو کویتی بادشاہ کے بھتیجے بھی ہیں)دو اہم شاہی افراد اور تین شہریوں کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی۔

عدالت عظمی کویت نے بادشاہ کے بھتیجے سمیت پانچ افراد کو 5 سال قید کی سزا سوشل میڈیا پر عدالت کے مخالف مہم چلانے اور ججوں پر رشوت لینے کے جھوٹے الزامات پر سنائی،ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ الفہد اور دیگر افراد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر جعلی ویڈیو شائع کی تھی جس میں ایک جج کو سابق وزیراعظم شیخ نصیر محمد الاحمد سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا،متاثرہ جج اور سابق وزیر اعظم نے بادشاہ کے بھتیجے اور دیگر شہریوں کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزمات کی تردید کی تھی اور جھوٹے الزما ت کی تحقیقات کے لیے عدالت عظمی سے رجوع کیا تھا۔خیال رہے اسی عدالت نے ایک اور مجرم کو اسی الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم ملزم کویت سے فرار ہو چکا ہے جب کہ بادشاہ کے بھتیجے شیخ الفہد، دو اور اہم شاہی افراد اور دیگر دو شہری حراست میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…