جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’باپ کی موت کا بدلہ لوں گا‘‘ اسامہ بن لادن کے بیٹے کے بیان نے تہلکہ مچا دیا

datetime 16  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسامہ بن لادن کے بیٹے نے امریکہ سے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی دیدی ہے۔ انٹیلی جنس گروپ ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر آن لائن جاری کئے گئے ایک آڈیو بیان میں حمزہ بن لادن نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف دہشتھگرد حملے اورمسلح جنگ جاری رکھنے کا عہد کیا۔ اسامہ کے بیٹے کی 21 منٹ کی اس تقریر کو ”ہم سب اسامہ ہیں“ کا عنوان دیا گیا ہے۔

حمزہ بن لادن کا کہنا ہے کہ فلسطین، افغانستان، شام، عراق، یمن اور صومالیہ کے عوام پر مظالم کے جواب میں امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کے اندر اور باہر حملے جاری رہیں گے۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک سے صرف اسامہ بن لادن کے قتل کا بدلہ نہیں بلکہ یہ انتقام اسلام کی مخالفت کرنے پر انتقام لیا جائے گا۔ امریکی تھنک ٹینک بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق امریکی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات میں بتایا گیا تھا کہ اسامہ بن لادن کے حامی 25 سے تیس سال حمزہ بن لادن کی قیادت میں اکٹھے ہو سکتے ہیں جو اسامہ کے مارے جانے کے وقت ایران میں نظربند تھے۔ بروکنگ انسٹی ٹیوٹ کے تجزیہ کار بروس روڈل کے مطابق گزشتہ سال القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری کی طرف سے جاری کئے گئے آڈیو پیغام میں بھی حمزہ بن لادن کی آواز سنی گئی تھی۔ بروس رڈل کا کہنا تھا کہ القاعدہ کو حمزہ بن لادن کی شکل میں نیا چہرہ مل گیا ہے جو القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کا بیٹا اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کیلئے ایک واضح اور خطرناک دشمن ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…