جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

ایران،مُردے نہلانے والی خاتون کیا شرمناک کام کرتی رہی؟افسوسناک انکشاف،بڑی سزاسنادی گئی

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی ایک انقلاب عدالت نے 35 سالہ ایک شادی شدہ خاتون کو مردے نہلانے کے کام میں ایک غیر مرد کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کے الزام میں دو سال قید اور 74 کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔ اسی کیس میں نامزد مرد ملزم کو بھی قید اور 99 کوڑے مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حکومت کے مقرب اخبار ’ایران‘ نے اپنی رپورٹ میں اس عجیب کیس کا تفصیلی احوال بیان کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تہران کی ایک عدالت نے مسز میناء کو مردے نہلانے اور اپنے دوست مرد کے ساتھ غیرقانونی مراسم رکھنے کے جرم میں قید اور جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔اخباری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ میناءکو تین ماہ قبل اس کے شوہر کی طرف سے دی گئی درخواست پر حراست میں لیا گیا تھا۔ شوہر نے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی اہلیہ مردے نہلاتی اور ایک غیر مرد کے ساتھ غیرقانونی تعلقات استوار کیے ہوئے ہے۔ایرانی پولیس نے واقعے کی چھان بین کے بعد خاتون اور اس کے ساتھی کو قصور وار قرار دے کر اس کے ثبوت عدالت میں جمع کرائے ہیں۔عدالت نے مرد ملزم کو قید، 99 کوڑے مارنے اور رہائی کے بعد کسی دور درازعلاقے میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر ایرانی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا پر بحث جاری ہے اور سماجی کارکنوں نے اسے ایرانی تاریخ کا عجیب وغریب کیس قرار دیا ہے۔ ایران میں ’زنا‘ کے جرم کی سزا رجم، پھانسی یا طویل قید ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ قید کی سزا کے ساتھ ساتھ کوڑے مارنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ سماجی کارکنوں نے اسے ایرانی تاریخ کا عجیب وغریب کیس قرار دیا ہے۔ ایران میں ’زنا‘ کے جرم کی سزا رجم، پھانسی یا طویل قید ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ قید کی سزا کے ساتھ ساتھ کوڑے مارنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…