اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے کردار ادا کریں گے اور اس سلسلے میں ان کو بریفنگ دے دی گئی ہے، چینی حکام کا کہنا ہے علاقائی ترقی کیلئے امن ضروری ہے۔ دی نیشن نے اپنے ذرائع سے لکھاہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان اور ایران کے ساتھ کشیدگی کو چین
سمجھتا ہے اور علاقے میں امن کیلئے بھارت بڑی رکاوٹ ہے، پاکستان میں امن کے حوالے سے چین کو تشویش ہے پاکستان پہلے ہی افغانستان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اسلام آباد بہتر بارڈر مینجمنٹ چاہتا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے کہا کہ افغانستان کو بھارت کے تسلط سے نکلنا چاہیے اور امن کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرنا چاہیے۔