نئی دہلی/امرتسر(آئی این پی )بھارت نے اٹاری واہگہ سرحد پر فل باڈی اسیکنر لگانے کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ امور کرن رجیجو نے بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر کے دورے کے دوران میڈیا کو بتایاکہ اٹاری واہگہ سرحد پر فل باڈی اور سامان کے اسکینر لگائے جائیں گے۔ پاکستان سے آنے والے سامان اور افراد کو چیک کیا جائیگا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان سے ملنے والی سرحد پر اسیکنر
لگانے کا پروگرام کافی پہلے بنایاگیا تھا،لیکن اسکینرفراہم کرنے والی کمپنی سے مسائل کے باعث معاملات کو حمتی شکل دینے میں تاخیر ہوئی تاہم اب اسیکنرلگانے کا کام جلد مکمل کرلیا جائیگا۔پاکستان سے آنے والے ٹرکوں اور لوگوں کا فل باڈی اسکین ہوگا۔ 22 مارچ کو کرن ریجو نے بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا کو بتایاتھا کہ پاکستان، بنگلادیش اور نیپال کی سرحدوں پر فل باڈی اور گاڑیوں کو چیک کرنے والے اسکینر لگائے جائیں گے۔