اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے بینکنگ لائسنس ملنے کے بعد بینک آف چائنا (بی او سی) جلد پاکستان میں اپنی پہلی برانچ کھولے گا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور بینک آف چائنا کے چیئرمین تیان گو لی کے درمیان بیجنگ میں ملاقات ہوئی، جس میں تیان گو لی کو وزیر خزانہ نے بینک کی پہلی برانچ کے افتتاح کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی،
جو ممکنہ طور پر کراچی میں تعمیر کی جائے گی۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بینک آف چائنا، پاکستان میں اپنے ممکنہ کاروبار کا آغاز ریگولیٹری ضروریات پوری کرنے کے بعد کرے گا اور اپنے آپریشنز کا آغاز ممکنہ طور پر برانچ کی صورت میں کرے گا۔