کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے پروان کے مدرسہ میں دھماکے سے علماء کونسل کے سربراہ سمیت آٹھ طالب علم جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے مدرسے میں دھماکے سے علماء کونسل کے سربراہ سمیت آٹھ طالب علم جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا مدرسے کے اندر کلاس روم میں ہوا۔افغان حکام کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔۔واضح رہے کہ طالبان نے موسم بہار کے حملوں کا آغاز کرنے کااعلان بھی کررکھاہے