اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

سارک ممالک کو تحفہ،بھارت نے کیاچیز میدان میں اتار لی ؟

datetime 7  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت نے اپنی اسپیس ڈپلومیسی کے تحت سارک ملکوں کو ’تحفہ‘ دیتے ہوئے ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ لانچ کردیا۔ پاکستان کا انحصار اس حوالے سے چین پر ہے تاہم پاکستان نے پہلے ہی یہ تحفہ قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ساوتھ ایشیا سیٹلائٹ کو جنوبی بھارت کے صوبہ آندھرا پردیش میں سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے خلاء میں بھیجا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کامیابی پر بھارتی سائنس دانوں کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ اس سے جنوبی ایشیا اور ہمارے خطے کو کافی فائدہ ہوگا۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اور اس نے ملکوں کے ساتھ روابط کے نئے افق کھول دیے ہیں۔ پچاس میٹر اونچے اور  بائیس سو تیس کلوگرام وزن والے اس سیٹلائٹ کی تیاری پر 235 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ تاہم لانچ سمیت اس پورے پروجیکٹ پر تقریباً 450کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس مشن کی مدت بارہ سال ہوگی۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتدار میں آنے کے بعد جون 2014ء  میں جنوبی ایشیائی ملکوں کے لئے ’سارک سیٹلائٹ‘ کا تحفہ دینے کی بات کہی تھی۔ نومبر 2014ء میں کٹھمنڈو میں اٹھارہویں سارک سربراہی کانفرنس میں بھی انہوں نے اس کا آئیڈیا پیش کیا۔ ابھی گزشتہ تیس اپریل کو انہوں نے اپنی ماہانہ ریڈیو تقریر میں بھی اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسے سب کا ساتھ، سب کا وکاس(ترقی)کے اصول پر تیار کیا گیا ہے۔ اس سے پڑوسی ملکوں کی ضرورتوں کی تکمیل ہو سکے گی اور یہ جنوبی ایشیا میں تعاون بڑھانے کے سمت ایک قابل ذکر قدم ہے۔خیال رہے کہ اس پروجیکٹ میں نیپال، بھوٹان، مالدیپ، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں، جب کہ پاکستان نے اس میں شمولیت سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…