جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

مقبوضہ کشیرمیں پاکستانی چینلزکے علاوہ سعود ی چینلزبھی جذبہ آزاد ی کوابھاررہے ہیں ،بھارت کااورایک الزام

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری مسلمانوں کے جذبہ آزاد ی کی وجہ سے گھبراہٹ کاشکارہے اوراب انڈیانے الزام عائدکیاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں پاکستانی ٹی وی چینلزکے علاوہ سعودی چینلزبھی جذبہ آزاد ی کوابھارنے میں کرداراداکررہے ہیں ۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں خواتین اور نوجوانوں کے فعال کردار کا اعتراف کرنے والے ”را“ کے سابق سربراہ کے بیان کے بعد بھارت مزید پریشانی کاشکارہے

بھارتی اخبار”دی ٹائمز آف انڈیا “کی رپورٹ کے مطابق کی ر پورٹ کے مطابق الزام لگایاگیاہے کہ سعودی علماکی تقاریراورپاکستانی چینلزمقبوضہ کشمیرکے شہریوں کے گھروں  میں دیکھے جارہے ہیں جس کی وجہ سے جذبہ آزادی کومزیدتقویت مل رہی ہے ۔ان الزامات کوسچاثابت کرنے کی کوشش میں یہ حوالہ دیاگیاہے کہ معروف اسلامی سکالرڈاکٹر ذاکر نائیک کے پیس ٹی وی اور بھارت مخالف ایجنڈے میں شامل 50سے زائد پاکستانی اور سعودی چینلز کشمیر میں پرائیویٹ کیبل نیٹ ورکس کے ذریعے ضروری کلیئرنس کے بغیر چلائے جا رہے ہیں اورکشمیری عوام بھارتی چینلزکے بجائے ان پاکستانی ا و رسعودی چینلزکوزیادہ دیکھتے ہیں ۔اس بارے میں سری نگرکے کیبل نیٹ و رک کے ایک ایک کیبل آپریٹر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ صرف سری نگر میں ہی 50ہزار سے زائد پرائیویٹ کیبل کنیکشنز ہیں جوصرف پاکستانی اور سعودی چینلز دکھاتے ہیں ۔اس نے مزیدبتایاکہ پرائیویٹ آپریٹرز سعودی سنہ، سعودی قرآن ، العربیہ ، پیغام ،ہدایت ، نور ، مدنی ، سحر ، کربلا، حادی ، اے آر وائے ،کیو ٹی وی ، میسج ، فلک ، جیو نیوز، اے آر وائے نیوز ، ڈان نیوز سمیت دیگر سعودی اور پاکستانی چینل نشر کر رہے ہیںحالانکہ سیٹیلائٹ ٹیلی ویژن سروس پرووائیڈرز کے ذریعے رسائی حاصل نہیں کی جا سکتی جبکہ ان میں سے کسی چینل کو بھی ملک کے کسی دیگر حصے میں دکھانے کی اجازت نہیں ہے لیکن بی جے پی کی حکومت ہونے کے باوجود یہ چینلزمقبوضہ کشمیرکے عوام میں بہت مقبول ہیں جبکہ ان چینلزکی وجہ سے کشمیریوں کے جذبہ آزاد ی کومزیدابھاراجارہاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…