جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں حساس مقامات کی ویڈیوریکارڈنگ ، غیر ملکی خاتون صحافی کو ملک بدرکردیاگیا

datetime 5  مئی‬‮  2017 |

اسلام آباد ،وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے پولینڈکی معروف صحافی کوممنوعہ علاقے میں بغیراجازت ویڈیوریکارڈنگ کرنے پرگزشتہ دنوں گرفتارکرلیاتھااوراب اس کوعملے سمیت ملک بدرکردیاگیاہے ۔تفصیلات کے مطابق نیشنل جیوگرافک میگزین کی سابق ایڈیٹر انچیف اور پولینڈ کی معروف اینکر پرسن مارٹیانا ووجسی چاؤسکا اوراس کے ساتھی عملے کو حراست میں رکھنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس بھیج دیاگیا،

پاکستانی حکام کے مطابق مارٹیانا ووجسی چاؤسکاکوپاکستان میں رپورٹنگ کے دوران خاص ہدایات جاری کی گئیں تھیں لیکن انہوں نےان پرعمل نہیں کیاجس پران کو سٹاف سمیت گرفتارکرلیاگیا۔پاکستان بدرکی جانے والے مارٹیانا ووجسی چاؤسکاکے اپنے ملک کی وزارت خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہےکہ مارٹیانا اور ان کے عملے نے پاکستانی حکام کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیاتھا اور مارٹیانا اور ان کے عملے نے بغیر مناسب ویزا، درکار صحافتی اور انتظامی اجازت نامہ حاصل کئے ان علاقوں میں ریکارڈنگ کی جہاں پر ویڈیو بنانا ممنوع تھا۔جبکہ پاکستان بدرکی جانے والی پولینڈکی ٹی وی اینکرپرسن مارٹیاناکاکہناہے کہ وہ اپنے عملے کے ہمراہ پاک افغان بارڈرکے قریب اپنے ٹی وی کے لئے سیریزکی ایک قسط کی ریکارڈنگ کررہی تھیں کہ ان دوران ان کوگرفتارکرلیاگیا۔۔واضح رہے کہ جب بھی کوئی صحافتی ادارہ پاکستان میں اپنے فرائض سرانجام دیتاہے تواس کوپاکستانی حکام کی طرف سے اہم ہدایات جاری کی جاتی ہیں اورایساکام کرنے والوں کے پاس پاکستان کامتعلقہ شعبے کا ویزا اوراین اوسی لینا ضروری ہے ۔اگرکوئی بھی غیرملکی صحافتی ادارہ اس پرعمل نہ کرے توقوانین کے تحت اس کوملک سے نکال دیاجاتاہے اس سے قبل ایک کوئٹہ میں ایک صحافی ڈیکلن والش کوبھی ایسی سرگرمیوں کی وجہ سے ملک بدرکیاگیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…