پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

داعش کے جنگجو کی جاسوسی پر مامورایف بی آئی کی خاتون ایجنٹ نے امریکہ کو سرپرائز دیدیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی ایک ایجنٹ نے شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجو کی محبت میں گرفتار ہو کر اس سے شادی رچا لی ہے۔ ڈینیلا گرین کو داعش کے معروف جنگجو ڈینس کسپرٹ کی تحقیقات کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔ ڈینیلا گرین 2011ء میں ایف بی آئی میں بھرتی ہوئی جہاں اسے جرمن زبان کے مواد کو انگریزی میں ترجمہ کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

جنوری 2014ء میں اس خاتون ایجنٹ کو داعش کے خطرناک دہشتگرد ڈینس کسپرٹ سے متعلق تحقیقات کرنے والی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ڈینس کسپرٹ کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور سوشل میڈیا پر اس کی پوسٹ کی گئی ویڈیوز کا ترجمہ کرنا ڈینیلا گرین کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔ لیکن 38 سالہ ایف بی آئی ایجنٹ داعشی جنگجو پر نظر رکھتے رکھتے خود ہی اس کے عشق میں گرفتار ہو گئی اور اسے دل دے بیٹھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈینیلا گرین نے خفیہ اکاؤنٹ کے ذریعے داعشی جنگجو سے رابطہ کیا اور یوں دونوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ چل نکلا۔ وہ ڈینس کسپرٹ المعروف ابو طلحہ جرمن سے اتنی زیادہ متاثر ہوئی کہ اس سے ملنے شام جا پہنچی اور کچھ عرصہ بعد اس سے شادی کر لی۔ کچھ عرصہ بعد اسے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے شام سے فرار ہونے کی ٹھانی اور 2014ء میں امریکا واپس آ گئی تاہم ایف بی آئی کو اس کی تمام معلومات تھیں۔ امریکی حکام نے ڈینیلا گرین کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جس میں اسے دہشتگرد کے ساتھ تعلقات اور ریاست کے ساتھ غداری کے جرم میں 2 سال کی سزا سنائی گئی۔ امریکی حکام نے ڈینیلا گرین کو گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جس میں اسے دہشتگرد کے ساتھ تعلقات اور ریاست کے ساتھ غداری کے جرم میں 2 سال کی سزا سنائی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کی اس سابق ایجنٹ ڈینیلا گرین کو 2016ء میں رہا کر د گیا تھا تاہم اس کی نقل و حرکت پر اب بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…