پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے !امریکہ کو گالیاں دینے والے اہم ملک کے صدر کو ٹرمپ نے دورہ امریکہ کی دعوت دیدی 

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کو واشنگٹن آنے کی دعوت دیدی تاکہ شمالی کوریا کی طرف سے خطرے کو درپیش خطرے سمیت مختلف امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹے کو واشنگٹن آنے کی دعوت دی ہے تاکہ شمالی کوریا کی طرف سے خطرے کو درپیش خطرے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

دونوں نے ٹیلی فون پر بات کی جس کے بعد وائٹ ہاؤ س سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ دونوں راہنماں نے خطے کی سلامتی بشمول شمالی کوریا کی طرف سے لاحق خطرے اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا۔شمالی کوریا نے ہفتہ کو علی الصبح ایک بیلسٹک میزائل تجربہ کیا تھا جسے واشنگٹن اور سیول دنوں ہی نے ناکام قرار دیا لیکن اس کے باوجود اس تجربے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔ٹرمپ کی طرف سے ڈوٹرٹے کو دورے کی دعوت کسی حد تک حیران کن ہے۔ فلپائن کے صدر حالیہ مہینوں میں متعدد بار امریکہ سے متعلق ہتک آمیز بیانات دے چکے ہیں۔فلپائن کو منشیات سے پاک کرنے کی ان کی بھرپور مہم پر بھی کئی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کی اس مہم میں اب تک 2724 افراد مارے جا چکے ہیں۔لیکن انسانی حقوق کی موقر بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق جون 2016 میں ڈوٹرٹے کے اقتدار میں آنے کے بعد سے پولیس اور نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے تقریبا سات ہزار مشتبہ منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔فلپائن کے ایک وکیل نے گزشتہ ہفتے ہی بین الاقوامی عدالت انصاف میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں ڈوٹرٹے پر اس مہم کے دوران قتل عام کا الزام عائد کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…