جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

’’بشار الاسد کا دی اینڈ ۔۔۔؟ ‘‘

datetime 30  اپریل‬‮  2017 |

ماسکو(این این آئی) روس اور مختلف فریقوں کے درمیان مذاکرات کی میز پر شامی صدر بشار الاسد کے انجام سے متعلق بحث زیرِ غور ہے۔عرب ٹی و ی کے مطابق روسی اہل کاروں کے بیانات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس معاملے کے ریڈ لائن کی صورت اختیار کر جانے کے بعد روس بشار الاسد کے مستقبل پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔روسی سفارت کاروں کے مطابق حالیہ عرصے میں ماسکو اور مغرب کے درمیان مذاکرات میں بشار کے مستقبل کا معاملہ شامل رہا ہے۔

روس بات چیت کے دوران ایک سے زیادہ مرتبہ مقابل فریقوں سے بشار الاسد کی متبادل شخصیات کے نام طلب کر چکا ہے۔ بظاہر یہ پیش رفت ماسکو کی اعلانیہ پالیسی کے مخالف نظر آتی ہے۔اخبار نے یہ بھی بتایا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے دورہ ماسکو کے دوران یہ امریکی پیش کش سامنے آئی کہ مغربی ممالک ایسے کسی بھی شخص کے ساتھ معاملات کے لیے تیار ہیں جس کو ماسکو بشار الاسد کے متبادل کے طور پر چنے گاجب کہ ماسکو نے بین الاقوامی ایجنڈے کے مطابق اقتدار کی سیاسی منتقلی کی کارروائی شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے دوران اقوام متحدہ کے زیر نگرانی براہ راست انتخابات کا انعقاد کرایا جائے اور ان انتخابات میں دیگر امیدواروں کے ساتھ بشار الاسد کو بھی حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی باور کرایا گیا ہے کہ عبوری عرصے کے دوران بشار الاسد کے اختیارات محدود ہوں گے۔اگر روس بشار الاسد کی سپورٹ سے پیچھے ہٹتا ہے تو ایسی صورت میں علاقائی فریقوں کی جانب سے ایک نیا مجوزہ منظرنامہ سامنے آئے گا جس میں بشار پر اعتماد کے حوالے سے ایک وسیع عوامی ریفرنڈم کرایا جائے جس کے ذریعے شامی صدر کے باہر نکلنے کا راستہ ہموار ہو سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…