برسلز/ویلیٹا(آئی این پی)یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی کے مطابق یونین کے رکن ممالک کے درمیان اس بات پر بنیادی اتفاقِ رائے ہو گیا ہے کہ ترکی میں منعقدہ حالیہ ریفرنڈم کے نتائج کا احترام کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مالٹا میں وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس کے اختتام پر موگرینی نے البتہ یہ کہا کہ ترکی ریاستی ڈھانچے
کی مجوزہ تشکیلِ نو کے عمل کے دوران یورپی معیارات کی پاسداری کرے گا۔ موگرینی کے مطابق ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے بھی کہا ہے کہ ترکی یہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ آسٹریا کے وزیر خارجہ سیباستیان کرس اپنا یہ مطالبہ منوانے میں ناکام رہے کہ ترکی کے ساتھ یونین میں شمولیت سے متعلقہ مذاکرات منقطع کر دیے جائیں۔