پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں سوویت افواج کی شکست کے موقع پر خطاب،اشرف غنی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے کہا ہے کہ تشدد ،طاقت اور بربریت کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا دور گزر چکا جو لوگ تشدد کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ نہ تو اسلام سے واقف ہیں اور نہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے ،افغان فورسز دہشتگردوں اور ظلم کے خلا ف جہاد کررہی ہیں۔

افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس‘‘ کے مطابق افغانستان میں سوویت افواج کی شکست کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز کی دہشتگرد گروپوں کے خلاف حالیہ مہم کی تعریف کی اور کہاکہ افغان فورسز اب بھی غلط اور ظلم کے خلاف جہاد کررہی ہیں۔انھوں نے کہاکہ ماضی میں افغان قوم نے غلط کے خلاف جہاد کیا تھا اسی طرح افغان فورسز دہشتگردگروپوں کے خلاف لڑ رہی ہیں اور غلط کے خلاف جہاد کررہی ہیں۔اسلامی دنیا اور دوسری قومیں افغان فورسز کی اسی طرح بہادری اور لڑائی کی حمایت کرتی ہیں جس طرح انھوں نے ماضی میں سوویت افواج کے خلاف افغان قوم کی حمایت کی تھی ۔افغان قوم کواب بھی ظالموں کا سامنا ہے اور وہ چھپے ہوئے اور واضح دونوں طرح کے دشمنوں کا سامنا کررہے ہیں اور اپنی جانیں قربان کررہے ہیں۔شاہین فوجی کور پر حملے میں 141 فوجیوں کی شہادت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان قوم کے دعووں کو ثابت کرتا ہے ۔افغان صدر نے مزید کہاکہ تشدد ،طاقت اور بربریت کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا دور گزر چکا ہے جو لوگ تشدد کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا سوچ رہے ہیں وہ نہ تو اسلام سے واقف ہیں اور نہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے ۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…