جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرمپ نے 100 دن میں ہی امریکہ کا بیڑہ غرق کردیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے 100 روز میں امریکی معاشی ترقی کی شرح تین سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کامرس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی سہ ماہی کے مکمل ہونے پر امریکی شرح نمو صرف صفر اعشاریہ 7 فیصد رہی۔ شرح نمو میں اس کمی کی وجہ صارفین کے اخراجات اور حکومتی اخراجات میں ہونے والی تاریخی کمی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ سال 2016 کی چوتھی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح 2.1 فیصد رہی تھی۔اس سے قبل سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے کم رہنے والی شرح نمو 2014 میں تھی جو کہ 1.2 فیصد تھی۔رپورٹ پر اپنے تبصرے میں معاشی ماہر جیول نیرف کا کہنا تھا کہ ‘صرف اس لیے کہ لوگ خوش ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس پر عمل بھی کریں گے، لوگوں نے پہلی سہ ماہی میں اپنے جذبات پر عمل نہیں کیا۔خیال رہے کہ وائٹ ہاس معاشی ترقی کی شرح کو 3 فیصد تک لے جانے کے اپنے وعدے کو دہراتا رہا ہے، جس کے ذریعے کھربوں ڈالرز پر مشتمل ٹیکس واجبات کی ادائیگیوں کے لیے ریونیو پیدا کیا جاسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…