اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میزائل تجربہ دارالحکومت کے شمالی علاقے میں کیا گیا ہے۔امریکہ پیسیفک کمان کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کو شمالی کوریا ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ امریکی نیوی کے
کمانڈر ڈیو بین ہیم نے بتایا کہ میزائل شمالی کوریا سے باہر نہیں گیا اور حدود کے اندر ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ایک امریکی اہلکار نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ امریکی فوج کو میزائل تجربے کے بعد تشخیص کرتے ہوئے میزائل کے بنیادی حصے ملے، جو پک چینگ ہوائی اڈے سے 22میل کی دوری پر تھے۔