اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے تجربےکے بعد شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہاہے ۔گزشتہ روز روس نے شمالی کوریا کے حق میں آگے آتے ہوئے کہا کہ ’انہیں شمالی کوریا کیخلاف طاقت کا استعمال ہر گز قابل قبول نہیں ہوگا ۔
‘غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ شمالی کوریا پابندی لگائے گئے اپنے میزائل اور نیوکلیئر پروگرام کو اب ختم کرے لیکن انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پیانگ یانگ کیخلاف طاقت کا استعمال ہر گز قابل قبول نہیں ہوگا ۔ ان کا کہناتھا کہ جنگجو زبان بازی کے باعث حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں جہاں پوری دنیا سنجیدگی سے یہ سوچ رہی ہے کہ کیا اب جنگ ہونے جارہی ہے یا نہیں ؟ان کا کہناتھا کہ ایک بیمار سوچ اور غلط قدم سب سے زیادہ خوفناک اور خطرناک نتائج کا سبب بن سکتاہے۔