بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

شمالی کوریا کیساتھ بڑی جنگ کاآغاز،ٹرمپ نے خطرناک اعلان کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور میزائل تجربات کی وجہ سے شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے، ہماری ترجیح تنازع کو سفارتی سطح پر حل کرنا ہے لیکن اس میں کامیابی ملنا بہت مشکل ہے چینی صدربہت اچھے انسان ہیں، اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں ،وہ افراتفری اور اموات نہیں دیکھنا چاہتے،بحران کو سفارتی سطح پر حل کرنا چاہتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ اس بحران کا پرامن حل چاہتی ہے تاہم شمالی کوریا کے خلاف نئی مالی پابندیوں کے ساتھ عسکری کارروائی کا امکان بھی زیر غور ہے ان کی ترجیح اس تنازع کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی ہے لیکن اس میں کامیابی ملنا بہت مشکل ہے اور اس پر بڑا بلکہ کافی بڑا تنازع بھی ممکن ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اتنی کم عمر میں کم جانگ ان کے لیے شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالنا کافی مشکل رہا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخبات میں کامیابی کے فوری بعد چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر لگام لگانے کے لیے زیادہ کچھ نہیں کر رہا ہے اور ایسی صورت میں امریکہ تن تنہا اس کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ کی تعریف کی اور کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر دبا ڈالنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں’ جو اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چینی صدر ‘یقینی طور افراتفری اور اموات نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ بہت اچھے آدمی ہیں اور میں انھیں بہت اچھی طرح سمجھ سکا ہوں۔ وہ چین اور چینی عوام سے پیار کرتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ پسند کریں گے کہ وہ کچھ بھی کر سکیں، شاید اس بات کا بھی امکان ہے کہ وہ نہ کر پائیں۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے بارے میں امریکی صدر نے کہا وہ تو ابھی 27 برس کے ہیں۔ ان کے باپ کا انتقال ہوتا ہے اور وہ ان کا اقتدار سنبھال لیتے ہیں۔ تو آپ یہ کہیے کہ آپ کو چاہیے کیا لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے، خاص طور پر اس عمر میں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ وہ مناسب رویہ اپنائیں گے۔ بالکل، اس بات کی بھی امید ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بہت بڑا تنازع کھڑا ہوجائے۔حال ہی میں امریکہ نے بھی خطے میں ایک جنگی جہاز اور آبدوز کو تعنیات کیا ہے۔ اس نے جنوبی کوریا میں اپنے تھاڈ اینٹی میزائل نظام کو بھی نصب کیا ہے جس سے شمالی کوریا میں شدید غم و غصہ ہے لیکن امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے فوکس نیوز کو بتایا ہے کہ چین نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ اگر وہ مزید تحربات کرے گا تو وہ اس پر پابندیاں عائد کرے گا۔لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخر چین کس طرح کی پابندیاں عائد کرے گا یا پھر کیا کارروائی ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور صورتحال کنٹرول سے باہر بھی ہو سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…