ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

اہم ریاست نے غیرملکیوں کےلئے شہریت حاصل کرنے کے قوانین مزیدسخت کردیئے ،امیدواروں کےلئے تین شرائط پرپورااترنالازمی قرار

datetime 20  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا( آن لائن ) آسٹریلوی حکومت نے غیرملکیوں کو شہریت دینے کے لیے شرائط مزید سخت کردی ہیں اور امیدوار کے لئے 3 شرائط پر اترنا لازم قرار دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبل نے آسٹریلوی شہریت کے نئے قواعد وضوابط کا اعلان کردیا جس کے مطابق شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند کے لئے انگریزی زبان میں مہارت، صنفی امتیاز کی پاسداری اور 4 سال کی اقامت

کو بنیادی شرائط قرار دیا گیا ہے جب کہ اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے قواعد وضوابط کے تحت اب شہریت کے امیدواروں کو چار سال تک مستقل آسٹریلیا میں رہائش اختیار کرنا ہوگی جب کہ موجودہ قواعد کے تحت یہ اقامتی مدت صرف ایک سال ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ شہریت کے حصول کے خواہشمندوں کو یہاں کے اقتدار کی پاسداری کرنے کے علاوہ اپنے کام کے ذریعے آسٹریلوی معاشرے میں گھل مل جانے کا عملی مظاہرہ اور خواتین کا احترام کرنا ہوگا جب کہ غیر ملکی افراد کا جرائم پیشہ ماضی بھی پرکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کثیرالثقافتی معاشرے کو مضبوط بنانے اور آسٹریلوی روایات کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جب کہ آسٹریلوی شہریت کے لئے یہاں کے اقدار کا تحفظ بنیادی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب امیگریشن کے وزیر پیٹر ڈٹن کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی شہریت کے لئے کسی بھی غیرملکی کو اپنی ثقافت، ورثہ اور پس منظر کو تبدیل کرنے کا نہیں کہا جائے گا تاہم شہریت کے نئے تقاضوں کے تحت شہریت کے امتحان کو سخت کیا جائے گا اور گھریلو تشدد جیسے امور سمیت دیگر حوالے سے سوالات پوچھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریت کے ٹیسٹ کے لئے 20 سوالات پوچھے جائیں گے جس میں ریڈنگ، رائٹنگ اور لسننگ کے علاوہ اخلاقی سوالات جیسا کے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے سے متعلق بھی سوالات ہوں گے۔

امیگریشن وزیر کا کہنا تھا کہ بعض اوقات شہریت کے حصول کے لئے لوگ جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں تاہم اگر کسی بھی امیدوار کو دھوکہ دہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کی شہریت کی درخواست منسوخ کردی جائے گی جب کہ امیدوار کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ آپ محض ایک انتظامی عمل کو پورا نہیں کررہے بلکہ آسٹریلوی اقدار کی پاسداری کا عزم رکھتے ہیں۔نئے قانون کے تحت کسی بھی امیدوار کے شہریت کے امتحان میں مسلسل 3 سال ناکامی کی صورت میں اسے مزید 2 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت نے 18 اپریل کو عارضی غیرملکی ورکروں کے لیے ویزا پروگرام کو بھی ختم کردیا ہے جس کی جگہ ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے جس کا مقصد بے روز گار آسٹریلوی شہریوں کو ملازمتیں دلانا ہے جس کے تحت آسٹریلوی شہریوں کو ملازمتوں میں ترجیح دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…