منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

روس کی دھمکیاں نظر انداز،امریکہ نے حملے کا اعلان کردیا

datetime 10  اپریل‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام پر مزید حملے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کانگریس کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکلی ہیلی کہتی ہیں صدر دمشق پرمزید حملوں پر غور کررہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خط میں کانگریس کو شام میں کئے گئے میزائل حملوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نیکہا کہ شام میں نہتے شہریوں کا مزید

قتل عام برداشت نہیں کیا جائیگا۔ بشارالاسد کو سزا دینے کیلئے مزید حملے کئے جائیں گے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نینیویارک میں امریکی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ شام میں مزید حملے کریں گے۔ایران کے صدر حسن روحانی نے شامی ہم منصب بشار الاسد کو ٹیلیفون کرکے امریکی میزائل حملے کی مذمت کی۔ ایرانی صدر نے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کو بھی ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہنماں نے امریکا کی جانب سے آئندہ ریڈ لائن کراس کرنے پر جواب دینے کا فیصلہ کیا۔دریں اثناء اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی نے کہا ہے کہ اگر صدر ڈونالڈ ٹرمپ محسوس کرتے ہیں کہ شام پر مزید فوجی حملوں کی ضرورت ہے تو وہ ایسا کریں گے۔امریکی ٹی وی ’’سی این این ‘‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں نِکی ہیلی نے کہاکہ وہ یہاں پر رکیں گے نہیں۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ مزید اقدام ضروری ہے، تو وہ ایسا کریں گے۔تاہم، شامی صدر بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کی ترجیح کے حوالے سے، ہیلی اور وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے ملے جلے اشارے دیے ہیں۔ہیلی کا کہنا ہے کہیہ کسی آپشن کا معاملہ نہیں کہ اگر اسد حکومت کا سربراہ رہتا ہے تو کسی سیاسی حل کی بات کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ اگر آپ ان کے اقدامات پر نظر ڈالیں، اگر آپ ان کی صورتِ حال پر نگاہ ڈالیں، تو کوئی حکومت ایسی دکھائی نہیں دیتی جو اسد کو پرامن اور مستحکم خیال کرتی ہو۔انھوں

نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی ایسی بات ہے جو ہمارے خیال میں ہو کر رہے گی۔تاہم امریکہ کے وزیر خارجہ ٹِلرسن نے کہا ہے کہ شام میں ابھی تک داعش کو شکست دینا ہی امریکہ کا اولین ہدف ہے۔ٹِلرسن نے ‘سی بی ایس’ کے پروگرام ‘فیس دِی نیشن’ کو بتایا کہ ”یہ انتہائی اہم معاملہ ہے کہ ہم اپنی ترجیحات درست رکھیں۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہماری اولین ترجیح داعش کو شکست دینا ہے۔ٹِلرسن نے کہا کہ جب دولت اسلامیہ کا خطرہ کم ہو جائے یا ٹل جائے، تو میرے خیال میں ہم اپنا دھیان براہِ راست شام کی صورتِ حال کو مستحکم بنانے کی جانب مبذول کریں گے۔امریکی سفارت کاری کے چوٹی کے اہل کار نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ ہم خانہ جنگی کو جاری رکھنے سے روکیں گے اور یہ کہ شامی حکومت اور حکومت کو ہٹانے کی کوشش کرنے والے مختلف باغی گروپوں کے مابین سیاسی مذاکرات کے عمل کے آغاز کے لیے، تمام فریق کو بات چیت کی میز پر لا سکیں گے۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…