واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لئے مہلت ختم ہو گئی ہیہم نے اب تک جو گفت و شنید کی ہے وہ کافی ہے اس کے بعد ہم مزید کچھ نہیں کہیں گے،سب ترجیحات آپ کے سامنے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلر سن نے کہا کہ شمالی کوریا کے لئے مہلت ختم ہو گئی ہے، ہم نے اب تک جو گفت و شنید کی ہے وہ کافی ہے
اس کے بعد ہم مزید کچھ نہیں کہیں گے۔ سب ترجیحات آپ کے سامنے ہیں۔جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ یہ میزائل تجربہ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کہ “چین ساتھ دے یا نہ دے ہم شمالی کوریا کی وجہ سے درپیش جوہری خطرے کے مسئلے کو حل کریں گے” کے فورا بعد کیا گیا ہے۔اس دوران جاپان کے صدر شی جن پنگ کی جمعہ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔مذاکرات میں شمالی کوریا کی جوہری کاروائیوں کا موضوع بھی ایجنڈے میں شامل ہو گا۔اقوام متحدہ کے فیصلوں کی رو سے شمالی کوریا کا میزائل یا جوہری تجربہ کرنا ممنوع ہے لیکن شمالی کوریا تمام تر مخالفت کے باوجود اپنے جوہری تجربوں کے پر امن ہونے کا دفاع کر رہا ہے۔