جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان،چین اور روس ایسا اعلان کرنے جا رہے ہیں جسے سن کر امریکہ کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 3  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)افغانستان کا مسئلہ پاکستان ، چین اور روس کو اتحاد بنانے کیلئے ایک دوسرے کے قریب لے آیاامریکہ افغانستان میں امن نہیں چاہتا جس کی وجہ سے پاکستان، چین اور روس کے سہ فریقی اتحاد نے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور روس ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر

ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں، امریکہ کی افغانستان بارے غیر سنجیدہ پالیسی کے باعث پاکستان، چین اور روس نے افغانستان میں قیام امن کیلئے معاملات اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے اور یہ سہ فریقی اتحاد اس حوالے سے کسی نتیجے پر بھی پہنچ چکا ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر روس پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام اسی مہینے کے آخر پر افغانستان میں قیام امن کیلئے ملاقات کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد اس بات پر اتفاق رائے کرنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کو کیسے حل کیا جائے۔شام سے داعش کے ہزاروں جنگجوئوں کی افغانستان میں آمد نے بھی پاکستان اور روس کو ایک دوسرے کے قریب آنے میں مدد دی ہے۔کہا جارہاہے کہ امریکہ چین اور روس میں باغیوں کو بھیج کر اپنے مقاصد کو حاصل کرنا چاہتا ہے اور روس کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔دفاعی تجزیہ کار جنرل(ر)امجد شعیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس حوالے سے امریکہ کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اگر وہ افغانستان میں قیام امن کیلئے سنجیدہ نہیں تو پھر پاکستان ، روس اور چین کیساتھ مل کر افغانستان میں قیام امن کیلئے اپناکردار ادا کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے کا ثبوت یہ بھی ہے کہ پچھلے ہفتے پاکستان آرمی کی طرف سے روس کے اعلیٰ فوجی وفد کو جنوبی وزیرستان کا دورہ کرایا گیا اور پاکستان کی دہشگردوں کیخلاف جنگ کے بارے آگاہ کیا گیا۔یہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ جاری کولڈ وار کو ختم کرنے اور نئے تعلقات بنانے کا آغاز کرنے جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…