واشگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک حالیہ امریکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں جاری کشیدگی خطے میں دہشت گرد تنظیم داعش (آئی ایس) کے دہشت گردوں کو قدم جمانے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔گذشتہ ماہ امریکا نے واشنگٹن میں 68 ممالک کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا تھا تاکہ داعش کے دہش گردوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دی جاسکے۔اس کانفرنس سے خطاب میں امریکی سیکریٹری آف
اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن نے نہ صرف پاک-افغان خطے میں داعش کی موجودگی کی نشاندہی کی تھی بلکہ ساتھ ہی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ’پاکستان اور افغانستان میں کیے گئے متعدد دہشت گرد حملوں‘ پر بھی بات کی تھی۔واضح رہے کہ پاک افغان خطے میں یہ دہشت گرد گروہ دولت اسلامیہ خراسان (آئی ایس کے) کے نام سے جانا جاتا ہے اور پاک-افغان سرحد کے ساتھ واقع افغان علاقوں میں موجود ٹھکانوں سے دہشت گرد کارروائیاں سرانجام دیتا ہے۔