بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

2018تک پاکستان کے ساتھ سرحد کو بند کردیں گے،بھارتی وزیرداخلہ

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پڑوسی ممالک پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ منسلک عالمی سرحد کو جلد بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت جلد سے جلد پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ سرحد کو بند کرنے کی

منصوبہ بندی کر رہا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دہشتگردی اور مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہوسکتا ہے۔راج ناتھ سنگھ کے مطابق 2018 تک پاکستان کے ساتھ سرحد کو یقینی طور بند کردیا جائے گا، اور یہ فیصلہ بھارت میں مسلسل بڑھتی ہوئی مداخلت کے باعث کیا گیا۔راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ مرکزی سیکریٹری داخلہ کی جانب سے اس منصوبے کی وقفے وقفے سے نگرانی کی جائے گی، سیکیورٹی نقطہ نظر کے لیے اس منصوبے کی نگرانی بی ایس ایف کے عہدیداران کریں گے، جب کہ ریاستی سطح کے سیکریٹریز بھی اس منصوبے کی نگرانی کریں گے۔بھارتی وزیر داخلہ نے بتایا کہ حکومت کو جہاں سرحد سیل کرنے میں مشکلات درپیش آئیں گی، وہاں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔اپنے خطاب میں راج ناتھ سنگھ نے بی ایس ایف اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے اپنی صلاحیتوں سے عالمی سرحد

پر مصروفیات کے طریقہ کار کو بدل دیا، اور اسی عمل نے پڑوسی ممالک میں بارڈر فورس کو منفرد بنادیاانہوں نے اپنے خطاب کے دوران فورسز میں شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر مکینزم متعارف کرانے کے منصوبے کے حوالے سے بھی گفتگو کی، جسے جلد ہی فورسز میں نافذ کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…