ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

امارات،سعودی عرب ،کویت پر پابندیاں عائد،امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکی پریس کانفرنس،تفصیلات جاری

datetime 22  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ نے کہا ہے کہ 8 ممالک سے براہ راست پروازوں کے لئے الیکٹرانک آلات کی پابندی کا فیصلہ تجارتی پروازوں میں شدید دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔فیصلے کا اطلاق استنبول، ابوظہبی اور دوبئی ، جدہ، ریاض، دوہا، قاہرہ ، کاسابلانکا اور کویت پر ہوگا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے معمول کی یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ

یہ فیصلہ بڑے پیمانے کی رسل و رسائل سکیورٹی انتظامیہٹی ایس اے اور داخلہ سکیورٹی کی وزارت ڈی ایچ ایس کی طرف سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ائیر پورٹوں پر دہشتگردی کے شدید خطرے کی تجارتی پروازوں تک کو اپنی لپیٹ میں لے سکنے کے خطرے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔دہشت گردوں کی طرف سے تجارتی پروازوں کو ہدف بنانے کی کوششیں جاری ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ٹونر نے کہا کہ دہشتگرد گروپ حملوں کے مختلف طریقوں کی تلاش میں ہیں اور ان طریقوں میں دھماکہ خیز آلات کی اسمگلنگ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک پر یہ پابندی لگائی گئی ہے امریکہ کی وزارت خارجہ ان ممالک کے ساتھ براہ راست رابطے کی حالت میں ہے اور جو فضائی کمپنیاں اس فیصلے سے متاثر ہوں گی امریکہ کی وزارت خارجہ ان ممالک کے ساتھ براہ راست رابطے کی حالت میں ہے اور جو فضائی کمپنیاں اس فیصلے سے متاثر ہوں گی ان کے منتظمین کے ساتھ بھی ہم نے ملاقات کی ہے۔ان کے منتظمین کے ساتھ بھی ہم نے ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک فیصلے پر دستخط کئے ، مذکورہ فیصلے کی رو سے امریکہ کے لئے براہ راست پرواز دینے والے طیاروں میں سیل فون سے بڑے الیکٹرانک آلات کا داخلہ ممنوع ہو گا۔فیصلے کا اطلاق استنبول، ابوظہبی اور دوبئی ، جدہ، ریاض، دوہا، قاہرہ ، کاسابلانکا اور کویت پر ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…