ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی سعودی عرب اور امارات سمیت متعدد ممالک پر پابندیوں کا اعلان کردیا

datetime 22  مارچ‬‮  2017 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی سعودی عرب سمیت متعدداسلامی ممالک پراپنے ملک میں آنے والی براہ راست پروازوں پر امریکہ کی طرح نئی پابندیاں لگادی ہیں ۔برطانوی میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان کے مطابق برطانوی حکومت نےسعودی عرب ،ترکی ،لبنان ،تیونس ،اردن اورمصرسے براہ راست برطانیہ آنے والی پروازوں کے مسافروں پرموبائل فونز کے ساتھ کوئی

اورالیکٹرانک آئٹم ساتھ نہ رکھنے کی پابندی لگادی ہے اوراس شرط کے تحت ہی ان مسلم ممالک کے باشندے براہ راست پروازو ں کے ذریعے برطانوی ائیرپورٹس تک سفرکرسکتے ہیں ۔انہوں سعودی عرب ،ترکی ،لبنان ،تیونس ،اردن اورمصرسے براہ راست برطانیہ آنے والی پروازوں کوبھی ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ مسافروں کوان شرائط کاپابندبنائیں تاکہ برطانیہ کی سیکیورٹی کوکوئی خطرہ درپیش نہ آئے اورساتھ ہی مسافروں کی حفاظت کےلئے یہ اقدامات کرنانہایت ہی ضروری ہیں ۔برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے مزیدکہاکہ سعودی عرب ،ترکی ،لبنان ،تیونس ،اردن اورمصرسے براہ راست برطانیہ آنے والی پروازوں کے مسافروں پر ‘ 16 سینٹی میٹر لمبے، 9.3 سینٹی میٹر چوڑے اور 1.5 سینٹی میٹر سے موٹے موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور ٹیبلٹس کیبن تک لے جانے کی جازت نہیں دی جائے گی اورخلاف ورزی پرسخت سزابھی دی جائے گی جن میں ڈی پورٹ ہونابھی شامل ہے ۔ترجمان نے کہاکہ موبائل فونزکے علاوہ ایسی اشیاکارگوسامان میں رکھوانالازمی ہونگی۔ادھرمبصرین کاکہناہے کہ اس قسم کی پابندیوں سے مسافروں کاقیمتی سامان چوری ہونے کے خدشات زیادہ بڑھ گئے ہیں اوربرطانیہ کواس قسم کے واقعات کاسامنا2006میں بھی دیکھناپڑے تھے جب ایسی ہی پابندیاں عائدکی گئی تھیں ۔واضح رہے کہ اس سےقبل امریکہ بھی اس قسم کی پابندیاں عائد کرچکاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…