منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکاا میں کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، وجہ انتہائی تشویشنا ک

datetime 16  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں نیویارک سمیت مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوگیا جس کے بعد حکومت نے متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک، نیوجرسی، میری لینڈ اور کنکٹیکٹ شدید برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں جہاں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی جب کہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہونے اور سڑکوں پر

برف کے ڈھیر لگنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔متعداد ایئرپورٹس اور سکولوں کو بند کردیا گیا- حکام کے مطابق اب تک سڑکوں پر 8 انچ تک برف موجود ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جب کہ متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی۔نیویارک کے حکام کا کہنا ہے کہ طوفان تمام تر توقعات سے کئی گنا خطرناک ہے جس کے بعد ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی بنیاد پر سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ریاست مشی گن میں برفباری کے باعث گاڑیوں کے ٹکرانے کے متعدد واقعات رونما ہوئے شکاگو ایکسپریس وے پر 34 گاڑیاں اپس میں ٹکرا گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ نیویارک، واشنگٹن، بوسٹن، بالٹی مور اور فلاڈلفیا کے ایئرپورٹس سے 7 ہزار 600 سے زائد فلائٹس منسوخ کی جاچکی ہیں جب کہ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر سیکڑوں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ برفباری کے ساتھ طوفانی ہواؤں کے باعث ورجینیا سے پنسلوانیا کے ایک لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی ریاستوں میں 2 فٹ تک برفباری کا امکان ہے جب کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں درجہ حرارت 15 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…