اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے امریکا میں سابق پاکستانی سفیر کو غدار قرار دے دیا اور پیپلز پارٹی نے بھی حسین حقانی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی دور حکومت میں امریکا میں تعینات سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی نے واشنگٹن پوسٹ میں پاکستان کے خلاف مضمون لکھا تھا۔ سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حسین حقانی پر تنقید کرنا بھی ان کی اہمیت بڑھانے
کے مترادف ہے اور ایسے لوگ جو اس مٹی میں پیدا ہوں اور وہاں جاکر غداری کریں انہیں زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ خورشید شاہ نے حسین حقانی کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کے سامنے اپنی دکانداری چکمارہے ہیں جب کہ ان کی انہی حرکتوں کی وجہ سے انہیں سفارت سے ہٹایا گیا تھا۔دوسری جانب حسین حقانی کا کہنا ہے کہ اُنھوں نے اپنے اخباری مضمون میں کوئی خاص بات نہیں کی ۔