جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

برطانوی ملکہ سے ایوارڈ وصول کرنیوالی پہلی مسلمان خاتون جاسوس شرمناک سلوک کا نشانہ بن گئیں

datetime 12  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی )برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوم کے ہاتھوں ایوارڈ وصول کرنے والی پہلی مسلمان خاتون جاسوس نے نسل پرستی کا نشانہ بنائے جانے پر میٹروپولیٹن پولیس کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ۔برطانوی میڈیاکے مطابق کانسٹیبل نگہت ہوبارڈ نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ پولیس فورس میں کام کے دوران انہیں جنسی تعصب کا نشانہ بھی بنایا گیا۔نگہت نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں گندمی رنگت کے باعث اہم مقدمات پر کام کرنے سے

پیچھے رکھا جاتا تھا جبکہ ان کے دیگر ساتھی گورے اہلکاروں کو کام کرنے کے زیادہ مواقع فراہم کئے جاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2013اور 2014کے دوران مرد اہلکار ان کیلئے اور دیگر خواتین پولیس اہلکاروں کیلئے امتیازی جملوں کا استعمال کرتے تھے۔واضح رہے کہ نگہت ہوبارڈ کو سماجی خدمات کے اعتراف میں 2014میں  اعزاز بھی دیا گیا تھا اور وہ ملکہ کے ہاتھوں ایوارڈ وصول کرنے والی پہلی مسلم خاتون بھی بن گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…