منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی وجہ سے پاکستان ہمارا یہ کام نہیں کررہا،امریکی جنرل کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی ) بیرون ملک امریکی فوجی کارروائیوں کے کمانڈر جنرل ووٹل نے کہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کر نے کیلئے بھارت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ رابطوں اور مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے،بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے، پاکستان اپنی مشرقی سرحد پر بھارت سے مسلسل الجھنے کے باعث اپنی مغربی سرحد پر

پوری توجہ نہیں دے پارہا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی میں منتخب نمائندگان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امریکی سینٹرل کمانڈ (سیٹکوم)کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کیلیے بھارت پاکستان کے ساتھ دو طرفہ رابطوں اور مذاکرات میں رکاوٹ ڈال رہا ہے دونوں کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔جنرل جوزف ووٹل نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کو خبردار کیا کہ روایتی پاک بھارت کشیدگی میں مسلسل اضافہ دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیائی ہتھیاروں کے تبادلے یعنی ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے دونوں کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔جنرل جوزف ووٹل نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کو خبردار کیا کہ روایتی پاک بھارت کشیدگی میں مسلسل اضافہ دونوں ملکوں کے درمیان نیوکلیائی ہتھیاروں کے تبادلے یعنی ایٹمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے۔ووٹل نے کہا کہ پاک افغان افواج آپس میں بہترتعاون کررہی ہیں لیکن پاکستان اپنی مشرقی سرحد پر بھارت سے مسلسل الجھنے کے باعث اپنی مغربی سرحد پر پوری توجہ نہیں دے پارہا جو افغانستان سے ملتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…