نئی دہلی(اسلام آباد) پاکستان میں دہشتگردی کے بھارتی الزامات کا پول کھل گیا، بھارتی ایجنسی نے اڑی حملے کے الزامات کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوڑ ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات لگائے گئے اور ثبوت کے طور پر دو پاکستانی طالب علموں کو پیش کیا گیا ۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)نے اب اپنی تحقیقات کے دوران
بھارتی فوج کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دونوں طالب علموں فیصل اعوان اور احسن خورشیدکوکلیئر قرار دے دیا ہے جس کے بعد ان دونوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )کے مطابق دونوں پاکستانی غلطی سے لائن آف کنٹرول پارکرکے مقبوضہ کشمیرکی حدود میں پہنچ گئے تھے۔ فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید میٹرک کے طالبعلم ہیں اوران کی عمر16سال ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں پاکستانی طالب علموں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان واپس بھیجا جائے گاجس کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی۔