منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

داعش کا بھارت میں پہلا بڑا حملہ،ملک بھر میں کھلبلی مچ گئی

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے ریاست مدھیہ پردیش میں مسافر ٹرین میں ہونے والے دھماکے میں داعش کے ملوث ہونے کا دعوی کردیا۔بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز ‘‘کی رپورٹ کے مطابق بھوپال سے اجین جانے والی مسافر ٹرین کو نشانہ بنانے میں داعش سے وابستہ گروہ ملوث تھا۔خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت نے داعش سے منسلک گروہ کو ملک میں ہونے والے کسی واقعے میں ملوث قرار دیا ہے۔مسافر ٹرین میں ہونے

والے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ دھماکے کے بعد پوری ریاست میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔مدھیہ پردیش کے انسپکٹر جنرل مکراند دیوسکار کا کہنا تھا کہ دھماکا پریشر پائپ بم کے ذریعے کیا گیا، جس میں امونیا نائٹریٹ کا استعمال کیا گیا تھا جبکہ اسے مسافروں کے سامان کے درمیان چھپایا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ دھماکا خیز مواد کو کسی اور مقام یا شاید اتر پردیش میں استعمال کیا جانا تھا کیونکہ اگر دھماکے کا نشانہ ٹرین ہوتی تو اسے سامان کے بجائے سیٹوں کے نیچے کہیں چھپایا جاتا۔ ذرائع خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ دھماکا خیز مواد کو کسی اور مقام یا شاید اتر پردیش میں استعمال کیا جانا تھا کیونکہ اگر دھماکے کا نشانہ ٹرین ہوتی تو اسے سامان کے بجائے سیٹوں کے نیچے کہیں چھپایا جاتا۔ وزیراعلی مدھیہ پردیش نے دھماکے میں شدید زخمی افراد کے لیے 50 ہزار جبکہ کم زخمیوں کے لیے 25 ہزار روپے معاوضے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر بھی میں اتر پردیش میں ایک ٹرین حادثے کے نتیجے میں 148 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔تاہم اس حادثے کا الزام بھارت نے پاکستان پر عائد کیا تھا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ٹرین حادثہ پاکستان میں تیار کی گئی سازش کے باعث جان بوجھ کر کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…