نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے ) نے اپنی ہی فوج کوبے نقاب کردیا،پاکستانی طالبعلموں پرلگائے گئے بھارتی الزامات ایک با ر پھر جھوٹے ثابت،بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اڑی حملے کے الزام میں گرفتار دونوں طالبعلموں کوکلیئرقراردیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقاتی ادارے (این آئی اے ) نے اپنی ہی فوج کوبے نقاب کردیا۔پاکستانی طالبعلموں پرلگائے گئے بھارتی الزامات جھوٹ ثابت ہوئے ۔ بھارتی
تحقیقاتی ایجنسی نے دونوں طالبعلموں کوکلیئرقراردیدیا جس کے بعد دونوں پاکستانی طالبعلم فیصل اعوان اوراحسن خورشیدکورہا کردیا گیا ۔بھارتی فوج نے دونوں طالبعلموں پرسہولت کاری کا الزام لگایا تھا۔ اس سے قبل بھی شواہد نہ ملنے کے باعث بھارتی تفتیشی ایجنسی نے اڑی حملے کے گرفتار میٹرک کے طالبعلم فیصل اور احسن سے متعلق تفتیش بند کرکے شواہد نہ ملنے کا اعتراف کیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق دونوں پاکستانی غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر کے مقبوضہ کشمیر کی حدود میں پہنچ گئے تھے۔ تفتیشی ایجنسی نے اڑی حملے کے گرفتار میٹرک کے طالبعلم فیصل اور احسن سے متعلق تفتیش بند کرکے شواہد نہ ملنے کا اعتراف کیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق دونوں پاکستانی غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کر کے مقبوضہ کشمیر کی حدود میں پہنچ گئے تھے۔فیصل حسین اعوان اور احسن خورشید میٹرک کے طالبعلم ہیں اور ان کی عمر 16 سال ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فیصل حسین اور احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان واپس بھیجا جائے گا۔ دونوں نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی۔دونوں طالب علم پاکستان پہنچ جائیں گے