جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی نے اپنے حامیوں کے سامنے تنظیم کی شکست کا اعتراف کرلیا

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(آئی این پی )عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند گروہ دولت اسلامیہ (داعش )کے سربراہ خلیفہ ابو بکر البغدادی نے اپنے ایک پیغام میں حامی جنگجوؤ ں کے سامنے تنظیم کی شکست فاش کا اعتراف کرلیا۔عراق کے ذرائع ابلاغ نے سیکیورٹی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شدت پسند گروہ داعش کے سربراہ خلیفہ ابو بکر البغدادی نے اپنے ایک پیغام میں حامی جنگجوؤ ں کے سامنے تنظیم کی شکست فاش کا اعتراف کیا ہے۔

عراق کی السامریہ نیوز نے نینوی گورنری کے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابو بکر البغدادی نے اپنے حامیوں سے خطاب میں اعتراف کیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران جاری رہنے والی لڑائی میں داعش کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔البغدادی نے اپنے خطاب میں جنگجوں سے کہا ہے کہ وہ گرفتاریوں سے بچنے کے لیے پہاڑی علاقوں میں فرار ہوں اور سیکیورٹی فورسز کی نظروں سے اوجھل ہوجائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نینوی گورنری کے شہروں میں جس تیزی کے ساتھ داعش کو شکست اور پسپائی کا سامنا ہے اس کے اعتبار سے البغدادی کی یہ تقریر ان کا الوداعی خطبہ قرار دی جاسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی خلیفہ نے جنگجوں سے کہا ہے کہ جب فوج ان کا محاصرہ کرلے تو وہ پکڑے جانے کے بجائے خود کو دھماکوں سے اڑا دینے کو ترجیح دیں۔ذرائع کے مطابق داعش کی مجلس شوری کے تمام ارکان نینوی اور تلعفر سے شام کی طرف بھاگ گئے ہیں۔ البغدادی کے مقربین بھی شام اور عراق کی سرحد پر مسلسل اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ داعشی سربراہ نے تنظیم کا فوج اور مہاجرین کا دفتر بند کرنے اور بیرون ملک سے آئے تمام جنگجوں کو اپنی مرضی کے مطابق واپس اپنے ملکوں کو جانے کا بھی اختیار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ محاصرے میں آئیں تو خود کو دھماکوں سے اڑا کر شہید ہوجائیں۔ شہادت کے بعد 72 حوریں ان کا استقبال کریں گی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…