اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں دہشتگردی اور اسلامی ممالک کی تباہیوں کے پیچھے امریکہ کاہاتھ رہا ہے اور اپنے مفادات اور بادشاہت قائم رکھنے کیلئے امریکہ نے اسلامی ممالک کو کبھی دوستی کا ہاتھ بڑھاتو کبھی انکی پیٹھ میں چھرا کھونپا۔عراق ،افغانستان ودیگر ممالک کے بعد
امریکہ یمن میں سعودی اتحادکیساتھ مل کے لڑنے کیلئے کرائے کے فوجی بھرتی کر رہا ہے اور اب تک بڑی تعداد میں کرائے کے جنگجویمن میں بھیج بھی چکا ہے۔یہ انکشاف یمنی خفیہ ایجنسی کے ذرائع کیحوالے سے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق امریکہ نے ان جنگجوؤں کو یمن میں تباہی مچانے اور کمزور کرنے کیلئے بھیجا ہے اور یہ تمام جنگجو یمن میں داخل ہو چکے ہیں۔ان جنگجوؤں کو امریکہ نے روزانہ1500ڈالرتقریباََ(ڈیڑھ لاکھ روپے )کے معاوضے پر حاصل کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد باب المندب آپریشنز میں ہونیوالی حالیہ شکست کے بعد بلیک واٹر کے نئے جنگجوؤں کی خدماے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔