کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کے لئے روس سے چار آئی ایم 35 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کی لہر کے بعد دہشت گردی کے خلالف جنگ میں موثر کارکردگی دکھانے اور دہشت گردوں کے قلع قمع کرنے کے لیے حکومت نے فوری طور پر روسی ہیلی کاپٹرز آئی ایم35 کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کے مطابق ہیلی کاپٹرز ایم آئی 35دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے انتہائی موثر ہتھیار ہیں جن کی بدولت ذرائع کا قبائلی علاقوں
میں موثر انداز میں کارروائی کی جاسکے گی اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان چار ایم آئی-35 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا معاہدہ ہواتھا جس پر عمل درآمد کو ممکن بنانے کے لیے فوری طور ایل سی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد چار ایم آئی ہیلی کاپٹرز جلد پاک آرمی کے بیٹرے میں شامل ہوں گے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے اٹھنے والی دہشت گردی کی تازہ لہر میں 115سے زائد افراد کی شہادتوں کے بعد ملک کی سیکیورٹی کے اہم قدم اٹھائے گئے ہیں جن میں ہیلی کاپٹرز خریداری بھی شامل ہے۔