بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی6 ناپسندیدہ ترین نوکریاں، مگر کیوں کی جاتی ہیں؟۔۔۔۔جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو مختلف افراد اپنے پیشے یا اس سے حاصل ہونیوالی آمدنی سے مطمئن نظر نہیں آتے اور شکایات کرتے رہتے ہیں مگر دنیا میں ایسی 6نوکریاں ہیں جو ناپسند ہونے کے باوجود کی جاتی ہیں۔ مغربی ممالک میں بہت سے لوگ کتوں اور بلیوں کو دیئے جانے والا کھانا تیار ہونے کے بعد چکھ کر اس کے خراب یا صحیح ہونے کی تصدیق کرنے پر مقرر ہوتے ہیں

جو کہ انتہائی تکلیف دہ کام ہے، ایشیائی ممالک میں گٹروں کی صفائی پر مامور افراد اس نوکری کو انتہائی ناپسند ہونے کے باوجود صرف بیروزگاری اور ہنر مند نہ ہونے کی وجہ سے اختیار کرتے ہیں۔ اسی طرح ڈیبرنٹ برانڈ کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے لوگوں کی بغلیںسونگھنے کا کام کرنے والوں کی حالت دیکھ کر رحم آنے لگتا ہے۔مرد حضرات تو کسی نہ کسی طرح زندگی کا پہیہ چلانے کیلئے مختلف ناپسندیدہ پیشے اختیار کر لیتے ہیں لیکن فلپائن میں ٹوائلٹ سیٹ کی مشہوری کیلئے خواتین کو اپنی پیٹھ پر ٹوائلٹ سیٹ باندھ کر شہر میں گھومنا پڑتا ہے جس کے عوض انہیں معمولی معاوضہ دیا جاتا ہے مگر حالات اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ خواتین یہ کام کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔ بھارت میں ہنومان سینا یعنی بندروں کے حملوں سے گھروں، دکانوں اور اشیا کو بچانے کیلئے لوگوں کو بندر کا بہروپ دھار کر چوکیداری کرنی پڑتی ہے۔ رولر کوسٹر خراب ہونے کی صورت میں خرابی ٹھیک کرنے والے کو اس پر بیٹھ کر چلانا پڑتا ہے جو کہ انتہائی خوفناک تجربہ ہےاور ایسا کام کوئی بہت بہادر یا زندگی سے تنگ شخص ہی کر سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…