اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’کسی بھی وقت حالات تہلکہ خیز ہو سکتے ہیں‘‘ بھارتی خفیہ رپورٹ نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دیں

datetime 14  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند تنظیموں کے اتحاد سے بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی پولیس نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ علاقے میں حالات 2016 ء کی طرح کسی بھی وقت دھماکہ خیز صورتحال اختیار کرسکتے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس کی طرف سے جنوری 2017ء میں بھارتی حکومت کو پیش کی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آزادی پسند

قیادت کے اتحاد سے مقبوضہ علاقے میں پہلے سے غیر مستحکم صورتحال کے لیے مزید خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، چیف سیکرٹری بی آرشرما اورامور داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری راج کمار گوئل کو بھی پیش کی گئی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں صورتحال معمول کے مطابق نہیں اور وادی کشمیرمیں عوامی مظاہروں میں مزید تیزی آئی ہے۔رپورٹ میں عوامی مظاہروں میں تیزی اور آزادی پسند تنظیموں کے اتحادکوسنگین خطرہ قراردیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آزادی پسندوں نے زمینی سطح پر سرگرم سیاست شروع کی ہے اور شہداء کے جنازوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت اورشہید ہونے والے مجاہدین کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی اسی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس کے انسپکٹر جنرل جاوید مجتبیٰ گیلانی نے ایسی کسی رپورٹ سے انکار کیا ہے جس میں کشمیر کی زمینی صورتحال کو دھماکہ خیز قراردیا گیا ہو۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…